ڈینگی کی وبا تاحال بے قابو، راولپنڈی میں 45 سالہ فریدہ دم توڑ گئی

راولپنڈی (پبلک نیوز) ڈینگی مچھر نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈینگی بخار میں زیرعلاج رہنے والی 45 سالہ مریضہ جان کی بازی ہار گئی۔ ڈینگی بخار سے مرنے والوں کی تعداد 48 ہوچکی ہے جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 121 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی بخار سے 45 سالہ مریضہ فریدہ دوران علاج دم توڑ گئی۔ ڈی ایچ کیو اسپتال حکام کے مطابق فریدہ  آریہ محلہ کی رہائشی تھی جبکہ 2 روز قبل ڈینگی بخار کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوئی تھی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 121 شہریوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جو تینوں الائیڈ اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مجموعی طور پر رواں سال ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار ایک سو چودہ ہو چکی ہے اور رواں سیزن میں 45 افراد ڈینگی مرض میں مبتلا ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں