موسم بدل گیا ،ڈینگی کے وار نہ تھم سکے

لاہور (پبلک نیوز) موسم میں قدرے تبدیلی  آگئی۔ ڈینگی کے خونی وارنہ تھم  سکے۔ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں  مزید 118 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ ہسپتالوں میں 297 افراد زیرعلاج ہیں۔ 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

 

موسم بدل گیا، ڈینگی کے وار نہ تھم سکے۔ عوام پر ڈینگی کا خوف بدستور طاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید 90 کیس رپورٹ ہو گئے۔ لاہور میں 7 ملتان اور جھنگ میں 3، 3 شہری ڈینگی کا شکار بن گئے۔ جہلم، اٹک، بہاولنگر اور میانوالی میں دو دو مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے تین ماہ میں بارہ اموات کی تصدیق کی ہے۔

 

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پنجاب کے سرکاری سپتالوں میں ڈینگی  کے دو سو ستانوے مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے آٹھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ صوبے میں رواں برس ڈینگی مریضوں کی تعداد آٹھ ہزار ایک سو اڑسٹھ تک پہنچ چکی ہے۔

 

محکمہ صحت کی ٹیموں نے ڈینگی لاروا کی موجودگی پر دو افراد گرفتار جبکہ ایک ہزار تین سو نواسی افراد کو وارننگ جاری کی ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں