ڈینگی وبا نے پورے ملک کو لپیٹ میں لے لیا

 

پبلک نیوز: ملک بھر میں ڈینگی وائرس سے 9516 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد، راولپنڈی کے 325 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک ڈینگی وائرس سے 17 اموات ہو چکی ہیں۔ لاہور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 61، صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 242 افراد میں ڈینگی مرض کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈینگی  کی وبا نے پورے ملک کو زد میں لے لیا۔ مریضوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہیں۔ ڈینگی بخار کے باعث ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ ڈینگی وائرس سے پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد سات ہو گئی۔ مرنے والے اٹک کا رہائشی ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

 

قومی ادارہ صحت کے ایمرجنسی آپریشن سنڑ کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے ڈینگی کے 583 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سب زیادہ کیسز اسلام آباد سے 198 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجآب بھر سے 146، صرف راولپنڈی سے 127 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا کے 134، پشاور سے 64 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ سے 69، کراچی سے 66 ڈینگی کیسز سامنے آئے۔

 

ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں میں پیرا میڈیکل سٹاف کی چھیٹاں منسوخ کر دی گئیں۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر وفاق کے تمام ہسپتالوں کے سٹاف اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں