عالمی دباؤ: ڈنمارک، فن لینڈ کا سعودیہ کو اسلحہ فروخت نہ کرنے کا اعلان

پبلک نیوز: صحافی جمال خاشگی کے قتل کے بعد سعودی حکومت مسلسل عالمی دباؤ کا شکار ہے۔ جرمنی کے بعد ڈنمارک اور فن لیڈ نے بھی سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

صحافی جمال خاشگی اور یمن میں جاری جنگ سعودی عرب کے گلے کی ہڈی بن گیا۔ جرمنی کے بعد ڈنمارک اور فن لینڈ نے بھی سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن جنگ اور جمال خاشقجی کے قتل کے تناظر میں دونوں ممالک نے یہ فیصلہ کیا۔

سعودی عرب مختلف ممالک سے سالانہ 4.1 ارب ڈالر کا اسلحہ خرید رہا ہے تاہم اب برطانیہ، فرانس اور اسپین سمیت متعدد ممالک نے سعودی عرب کو اسلحے کی فراہمی میں کمی کر دی ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں