سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے ہیڈ فون توڑ کر راجہ اظہر کو دے مارا

کراچی (منیر ساقی) سندھ اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ، وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار راجہ اظہر کے بیان پر سیخ پا ہوگئے۔ مکیش کمار نے کہا کہ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ مکیش کمار کا کہنا تھا کہ ماحول اچھا چل رہا ہے بلاوجہ اسے خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فردوس شمیم نے کہا کہ یہ لفظ ڈفیکٹو پارلیمنٹری ورڈ ہے۔ کل آپ کے لیڈر نے خود ایسے الفاظ کہے میں تقریر دکھاؤں۔

اپوزیشن ارکان سے براہ راست بات کرنے کی کوشش پر ڈپٹی اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں میں اپوزیشن لیڈر سے بات کر رہی ہوں۔ آپ لوگوں کو اسمبلی کے تقدس کا احترام نہیں، آپ پہلی مرتبہ آئے ہیں۔ یہ الفاظ ادائیگی درست نہیں، کسی کی قیادت کے بارے میں نہیں بولا جاتا۔

اسمبلی میں شدید شور شرابہ اور نعرہ بازی کی گئی۔ ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔ ڈپٹی اسپیکر کلثوم چانڈیو نے ہیڈ فون توڑ کر راجہ اظہر کو مار دیا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں