منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری سے  ہونیوالی تفتیش کی تفصیلات سامنے آ گئیں

 

پبلک نیوز: جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ منی لانڈرنگ کیس میں آصف زردرای سے کیا کیا تفتیش ہوئی پبلک نیوز نے تفصیلات حاصل کر لیں۔ دستاویز کے مطابق زرداری سے بلاول ہاؤس اور ایوان صدر کے لیٹر پیڈز کے غیر قانونی استعمال پر بھی سوالات کیے گئے۔

 

نیب کی جانب سے سوال کیا گیا کہ بلاول ہاؤس اور ایوان صدر کے لیٹر پیڈ عبدالغنی مجید کے گھر کیسے پہنچے؟ آصف زرداری نے جواب دیا کہ مجھے کچھ معلوم نہیں یہ پیڈ وہاں کیسے پہنچے۔ ان لیٹر پیڈز کے غلط استعمال سے متعلق کچھ معلوم نہیں۔

 

آصف زرداری نے تحقیقات کے دوران غیر ملکی شہری ناصر عبداللہ سے دوستی کا اعتراف بھی کر لیا۔ انھوں نے کہا کہ ناصر عبداللہ میرا فرنٹ مین نہیں، شاید عبدالغنی مجید کا فرنٹ مین ہے۔

 

خیال رہے کہ کلفٹن بلاک 2میں تعمیر کے لیے غیر قانونی رقوم جاری کرنے پر بھی تفتیش جاری ہیں۔ نیب نے کلفٹن میں پلاٹ جی 2 کی پرانی مالکن شبنم بھٹو کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔ کے ڈی اے اور مختلف کمپنیوں سے مانگے گئے ریکارڈ کی روشنی میں مزید تفتیش ہو گی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں