وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ایران کا شیڈول جاری

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کل کوئٹہ سے دوپہر اڑھائی بجے ایران روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم کل شام ایران کے شہر مشہد پہنچیں گے۔ ان کو مشہد پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی زلفی بخاری ہمراہ ہوں گے۔ عمران خان مشہد میں حضرت امام رضا کے روضہ پر حاضری دیں گے۔ ان کے اعزاز میں اعشائیہ دیا جائے گا۔ ملاقاتوں کا سلسلہ پیر 22 اپریل کو بھی جاری رہے گا۔

وزیر اعظم عمران خان سپریم لیڈر ایران سید علی خامنائی سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات ہو گی۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور دہشتگردی سے نمٹنے پر بات کریں گے۔

عمران خان خطہ کو درپیش چیلنجز، علاقائی اور عالمی صورتحال پر بات کریں گے۔ وزیر اعظم پاکستان کی واپسی 22 اپریل کی رات کو ہو گی۔ دورہ کے دوران کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں