پی آئی اے کی ترقی کی اڑان

اسلام آباد (پبلک نیوز) پی آئی اے نے بھی ترقی کی اڑان بھر لی، قومی ایئرلائن کے فلیٹ میں 2 نئے جہاز شامل ہوئے، 47 پروازوں کا اضافہ ہوا، ماہانہ خسارے میں خاطر خواہ کمی آئی۔


وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوابازی ڈویژن سے متعلق معاملات پر اجلاس ہوا، پی آئی اے میں حالیہ اصلاحات کے ثمرات اور ملکی ہوائی اڈوں کے بہتر انتظام کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

 

چیئرمین پی آئی اے ائیر مارشل ارشد محمود نے بتایا کہ قومی ائیرلائن میں اصلاحات کے خاطر خواہ ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ قومی ائیرلائنز کی پروازوں میں 47 پروازوں کا اضافہ کیا گیا۔ دو نئے جہاز بھی پی آئی اے فلیٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔ ماہانہ خسارے میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

 

وزیراعظم نے پی آئی اے میں جاری اصلاحات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا، کہا قومی ایئر لائن کی بحالی اور اسے منافع بخش ادارہ بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

 

اجلاس میں ملکی ہوائی اڈوں کے بہتر انتظام اور مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد میں پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں