کراچی کی بہتری کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں: شاہ محمود قریشی

کراچی(پبلک نیوز) حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف کے مختلف جماعتوں سے رابطے جاری ہیں، شاہ محمود قریشی نے ایم کیو ایم کے رہنماءعشرت العباد سے رابطہ کیا اور ساتھ چلنے پر بات چیت کی۔

 

کراچی میں ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پی ٹی آئی رہنماء نے سابق گورنر سندھ اور رہنماء ایم کیوایم ڈاکٹر عشرت العباد سے رابطہ کر لیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں۔ شہر کچرے سے بھرا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی بہتری کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں۔ آئندہ دنوں میں مل بیٹھ کر اتحاد کی بات بھی کریں گے۔

 

ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کھلے دل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام جماعتیں کراچی کے لئے مل کر کام کریں۔ شہر میں ووٹ لینے والوں کو بھی اہمیت دینا ہو گی، ان کو ساتھ لے کر آگے بڑھنا ہو گا، خون خرابا اور تباہی بہت ہو چکی، تبدیلی لانا ہو گی۔

عطاء سبحانی  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں