سانحہ ساہیوال: تحقیقات کیلئے فرانزک لیب کو تاحال ثبوت فراہم نہیں کیے گئے

لاہور (رمضان بیگ) سانحہ ساہیوال کی تحقیقات تاخیر کا شکار ہیں، فرانزک لیب کو تاحال واقعہ میں استعمال ہونے والے اسلحہ ملنے کا انتظار ہے، جو تاحال انہیں فراہم نہیں کیا گیا، جے آئی ٹی نے استعمال ہونے والا اسلحہ جلد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال کی گتھیاں سلجھنے کی بجائے الجھ گئیں۔ جے آئی ٹی نے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا  مگر فرانزک لیب کو مکمل شواہد فراہم نہیں  کئے گئے جس  کے باعث تحقیقات تاخیر کا شکار ہیں۔

ڈی جی فرانزک لیب ڈاکٹر اشرف کے مطابق واقعہ میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی فراہمی کے بغیر درست رپورٹ تیار کرنا ممکن نہیں ہے،جبکہ فرانزک لیب نے حساس اداروں اور جے آئی ٹی کو اس حوالے سے  آگاہ کر دیا۔

ڈاکٹر اشرف کے مطابق جے آئی ٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسلحہ جلد فرانزک لیب کو فراہم کر دیا جائے گا۔ جے آئی ٹی نے گولیوں کے خول اور متاثرہ گاڑی فرانزک کے لیے بھیج دی ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں