بھارت کوکلبھوشن فیصلے کی شکل میں بڑا سرپرائز ملا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پبلک نیوز: کمانڈر کلبھوشن یادیو کیس کے فیصلے پر ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کا کہنا ہے کہ اللہ نے پاکستان، عدلیہ اورعوام کو سرخرو کیا ہے۔ ہمیں پہلے سے ہی امید تھی کہ پاکستان کے حق میں ہی فیصلہ آئے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل، وزارت داخلہ اور باقی ٹیم نے زبردست کام کیا۔ بھارت نے اپنی درخواست میں نقطے اٹھائے تھے جن میں سب سے بڑا کلبھوشن کی سزا ختم کرنے کا تھا۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی عدالت نے کمانڈر کلبھوشن کو ملنے والی سزا کو ٹھیک قرار دیا اور بھارت کو کلبھوشن کے فیصلے کی شکل میں بڑا سرپرائز ملا۔

 

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں