بھارت نے کوئی چھیڑ چھاڑ کی تو سنگین نتائج ہوں گے، ترجمان افواج پاکستان

 

راولپنڈی (پبلک نیوز) ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی عسکری قیادت کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ بھارتی فوجی کمانڈر کا آزاد کشمیر پر بیان ان کی بوکھلاہٹ کی عکاسی ہے۔ بھارتی کمانڈرز کے بیانات کشمیر میں ان کی ناکامی ظاہر کرتے ہیں۔

 

ترجمان افواج پاکستان کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ بھارتی عسکری قیادت کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ بھارتی فوجی کمانڈر کا آزاد کشمیر پر بیان ان کی بوکھلاہٹ کی عکاسی ہے۔ بھارتی کمانڈر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے۔

 

افواج پاکستان کی جانب سے کہنا تھا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ بھارت کے دراندازی اور دہشت گرد کیمپس کے الزامات جھوٹے آپریشن کا تسلسل ہیں۔ بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو علاقائی امن پر گہرے اثرات ہوں گے۔

 

ترجمان افواج پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ افواج پاکستان مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر قیمت چکانے کو تیار ہے۔ اگر بھارت نے کسی قسم کی بھی چھیرچھاڑ کی تو اس کے خطے کے امن پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں