جیو پولیٹیکل حالات کے باعث مخالفین سی پیک کو ناکام بنانا چاہتے ہیں: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (پبلک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کی ریاست اور فورسز سی پیک کے لیے انتہائی مؤثر سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ چینی منصوبوں کے لیے ایک مکمل ڈوژن تیار کیا گیا ہے۔

چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے سی پیک سکیورٹی، ملکی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی فنڈنگ والے منصوبوں کیلئے ایک اور ڈویژن فورس تیار کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان اور چین کی مخالف قوتیں بھی موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جیو پولیٹیکل حالات کے باعث مخالفین سی پیک کو ناکام یا سست روی کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور چین مل کر مخالفین کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔ پاکستان اور چین کے درمیان انتہائی قریبی دفاعی تعلقات ہیں۔ پاکستان اور چین کے دفاعی تعلقات کی تاریخ بہت پرانی ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ تربیت سے لے کر دفاعی سامان کی خریداری تک پاک چین تعلقات بہترین ہیں۔ پاکستان سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ حالات پہلے سے بہتر ہوئے ہیں۔ سکیورٹی صورتحال میں سکیورٹی ایجنسیز کی ہدایات پر عمل ضروری ہو جاتا ہے۔

احمد علی کیف  1 روز پہلے

متعلقہ خبریں