کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج بھرپور جواب دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت جعلی آپریشن کر کے لائن آف کنٹرول پر کوئی کارروائی کرسکتا ہے۔ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج بھرپورجواب دے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں دراندازی ہوتی ہے تو یہ بھارتی فوج کی ناکامی ہے۔ ایل او سی سے دراندازی کے پروپیگینڈے کو مسترد کرتے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت دفتر خارجہ میں وزیراعظم کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس ہوا۔ جس میں اٹارنی جنرل، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی آئی ایس پی آر، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، چیرمین قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی برائے امور خارجہ مشاہد حسین، چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے امور خارجہ سید فخر امام ، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین، سید نوید قمر نے شرکت کی۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت جعلی آپریشن کر کے ایل او سی پر کوئی کارروائی کرسکتا ہے۔ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج بھرپورجواب دے گی۔ پاک فوج کسی بھی مس ایڈونچر کے جواب کے لیے مکمل تیار ہے۔

میجر جنرل آصف غفورکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر گھر کے باہر بھارتی فوجی تعینات ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کی نظر میں ہیں۔ ایل او سی سے دراندازی کے پروپیگینڈے کو مسترد کرتے ہیں۔ 9 لاکھ فوجیوں کے ہوتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں دراندازی ہوتی ہے تو یہ بھارتی فوج کی ناکامی ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں