مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ردعمل دیا ہے، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان سینئرسیاستدان، بتائیں کس ادارے کی بات کر رہے ہیں؟ اپوزیشن تحفظات متعلقہ اداروں میں لے کر جائے، سڑکوں پر آکر الزام تراشی اور انتشار ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

 

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ جمہوری مسائل جمہوری طریقے سے ہی حل ہونے چاہیئں، فضل الرحمان سینئرسیاستدان ہیں، وہ بتادیں کس ادارے کی بات کررہے ہیں؟ فوج کاادارہ غیر جانبدارہے۔ اپوزیشن اپنے تحفظات متعلقہ اداروں میں لے کر جائیں، سڑکوں پر آکر الزام تراشی نہیں ہونی چاہیئے

 

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ انتشارملک کے مفاد میں نہیں، الیکشن میں پاک فوج نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی، ہم نے قربانیاں دے کرامن قائم کیا، اس وقت بھی ایل او سی پر کشیدگی ہے، بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑجواب دیاجائے گا، مشرقی اور مغربی سرحد پر فوج مصروف عمل ہے، ایسے وقت میں ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں