شاہ رخ خان! آپ بالی ووڈ کے بخار میں ہی رہیں، میجرجنرل آصف غفور

 

راولپنڈی (پبلک نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان کا غلط امیج دکھانے پر اپنے ٹویٹر پیغام میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بالی ووڈ کے ناسور میں ہی رہیں۔ لیکن اگر حقیقت دیکھنی ہو تو "را" کے جاسوس کلبھوشن یا دیو کو دیکھیں۔ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو دیکھیں اور27  فروری کو کیا ہوا وہ بھی دیکھیں۔

 

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان!  آپ بالی ووڈ کے بخار میں ہی رہیں۔ لیکن اگر حقیقت دیکھنی ہو تو "را"  کے جاسوس کلبھوشن یا دیو کو دیکھیں۔ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو دیکھیں اور 27  فروری کو کیا ہوا وہ بھی دیکھیں۔

 

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آپ بالی ووڈ کے ناسور میں رہنے کی بجائے امن اور انسانیت کی بات بھی کر سکتے تھے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم ، ہندوتوا اور آر ایس ایس کے نازی ازم کے خلاف آواز بلند کر کے امن کو پرموٹ بھی کر سکتے تھے۔

 

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے پاکستان مخالف اپنی ویب سیریز" بارڈر آف بلڈ"  کا ٹریلر ٹویٹ کیا تھا جس میں بلوچستان کے اندر " را " کے آپریشن کو دیکھیا گیا تھا۔ جس کے زریعے پاکستان کی امیچ دنیا کے سامنے غلط دیکھائی جا رہی تھی۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں