خواجہ برادران کو عدالت میں ہی گرفتار کریں گے: ڈی جی نیب لاہور

لاہور (پبلک نیوز) قوامی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ پرانے سیٹ اپ میں کیسوں کو دبا کر رکھا گیا، نئے چیئرمین تبدیلی لائے، ادارے میں اب سیاسی مداخلت نہیں ہے۔ شہباز شریف سے سوال گندم کا ہو تو جواب چنا ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی نیب لاہور نے سنسنی خیز انکشافات کر دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرانے سیٹ اپ میں کیسوں کو دبا کر رکھا گیا۔ نئے چیئرمین تبدیلی لائے۔ ادارے میں اب سیاسی مداخلت نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف سے سوال گندم کا ہو تو جواب چنا ہوتا ہے۔ بس اتنا کہتے ہیں کہ بڑی خدمت کی ہے۔ اکثر جواب نہیں ہوتا تو چپ کر جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیراگون  کے اصل مالک کے بارے میں دستاویزی ثبوت کے ساتھ عدالت اور میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ اس کیس میں جسے گواہی کے لیے بلاؤ وہ غائب ہو جاتا ہے۔ خواجہ برادران کے وانٹ جاری ہیں۔ 14 نومبر کو عدالت کو وارنٹ کا بتا دیں گے۔ خواجہ برادران کو عدالت میں ہی گرفتار کریں گے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں