کھیل سیاست سے بالا تر ہوتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پبلک نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کھیل سیاست سے بالا تر ہوتا ہے۔ فائنل میں فوجی کیپس اورشرٹس پہننےکی خواہش اپنی جگہ لیکن مسلح افواج سے قوم کی محبت ایسے اقدامات کی محتاج نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھیل سیاست سے بالا تر ہوتا ہے۔ فائنل میں فوجی کیپس اور شرٹس پہننے کی خواہش اپنی جگہ لیکن مسلح افواج سےقوم کی محبت ایسےاقدامات کی محتاج نہیں۔

انھوں نے کہا کہ قوم کی محبت اور حمایت کا بخوبی اندازہ ہے۔ روشنیوں کے شہر میں کھیل سے بھرپور لطف اٹھایئے۔

 

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں