پاک بھارت آرمی سربراہان کی ملاقات سے متعلق ہندوستان ٹائمز کی خبر بے بنیاد ہے: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (پبلک نیوز) بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا جاری، ہندوستان ٹائمز کی پاکستانی آرمی چیف سے متعلق ایک اور جھوٹی خبر، ہندوستان ٹائمز نے پاکستانی آرمی چیف کی بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے لیے رابطوں کی بے بنیاد خبر دی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہندوستان ٹائمز کی خبر پر ردعمل سامنے آ گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے آرمی سربراہان نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں اکٹھے نوکری بھی نہیں کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو حاصل ہے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں