کراچی میں امن و ترقی کا سفر انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کی بدولت ممکن ہوا: ڈی جی آئی ایس پی آر

کراچی (پبلک نیوز) روشنیوں کے شہر کا امن اور روشنیاں بحال ہونے لگیں۔ دنیا نے بھی تسلیم کر لیا۔ ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آ گئی۔ 2014 میں جرائم کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر آنے والا کراچی آج 70ویں نمبرچلا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے خیرمقدم کیا۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی میں امن اور ترقی کا سفر انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کی بدولت ممکن ہوا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 2014 میں گلوبل کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر آنے والا کراچی اب 70 ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کراچی میں امن و امان کا سہرا انتظامیہ، سندھ رینجرز، پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے سر ہے۔ انہوں نے شہر کی روشنیاں واپس لانے کے لیے شہریوں کے کردارکو بھی سراہا اور اس امید کا بھی اظہار کیا کہ انشاء اللہ کراچی میں مزید استحکام آئے گا۔

 اگر ہم 2014کا جائزہ لیں تو کراچی کی صورت حال بدترین، ٹارگٹ کلنگ اغوا اور دیگر جرائم کا راج تھا۔ اہم شخصیات تک محفوظ نہیں تھیں۔ سکیورٹی فورسز کی مربوط حکمت عملی سے شہرکا امن بحال ہوا۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں