بی بی سی کی انسانی حقوق کیخلاف ورزی سے متعلق رپورٹ بے بنیاد ہے، ترجمان پاک فوج

پبلک نیوز: پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام بے بنیاد ہے۔ ترجمان پاک فوج نے بی بی سی کی رپورٹ کو من گھڑت قرار دے دیا۔ آئی ایس پی ار کے مطابق بی بی سی پر پاکستان سے متعلق شائع خبر جھوٹ کا پلندہ ہے۔ بی بی سی کی 2 جون کی خبر صحافتی اقدار کے منافی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بی بی سی کی رپورٹ کو من گھڑت قرار دے دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے کہنا ہے کہ پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام بے بنیاد ہے۔ بی بی سی پر پاکستان سے متعلق شائع خبر جھوٹ کا پلندہ ہے۔ بی بی سی کی 2 جون کی خبر صحافتی اقدار کے منافی ہے۔

خیال رہے کہ بی بی سی نے جھوٹی خبر چلا کر یوکرائنی صدر کی شخصیت پر کیچڑ اچھالا تھا۔ بی بی سی نے بعد میں تسلیم کیا کہ یوکرائنی صدر پر کرپشن کا الزام غلط تھا۔

یوکرائنی صدر کے مطابق کرپشن کے انتہائی سنجیدہ الزامات نے بہت نقصان پہنچایا۔ بی بی سی نے یوکرائنی صدر پر جھوٹی خبر تسلیم کر کے ہرجانہ ادا کیا گیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں