افواج پاکستان نے سرحدوں کا بہادری سے بھرپور دفاع کیا: میجرجنرل آصف  غفور

 

واشنگٹن (پبلک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں اور عوام کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں۔ پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے۔

 

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ملک کی سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے سرحدوں کا بہادری سے بھرپور دفاع کیا، پاکستان کی داخلی سلامتی صورت حال پہلے سے بہتر ہے۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وائٹ ہاؤس ملاقات میں شرکت اور پینٹاگون میں امریکی فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے سرحدی کنٹرول میں بہتری آ رہی ہے۔ سرحدی باڑ لگنے سے دہشت گردی کے واقعات بتدریج کم ہوں گے۔ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر بحالی کا کام جاری ہے۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومتی ترقیاتی منصوبے فوج کی مدد سے جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے۔۔ پاکستانی میڈیا کا بیرون ملک پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں