قومی ادارے کے سربراہ سے متعلق حاصل بزنجو کا بیان بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سینیٹر حاصل بزنجو کے ریمارکس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معمولی سیاسی فائدے کے لیے جمہوری عمل کو بدنام کرنے کا رجحان جمہوریت کی خدمت نہیں۔ قومی ادارے کے سربراہ سے متعلق حاصل بزنجو کا بیان افسوس ناک اور بے بنیاد ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ میر حاصل بزنجو کی جانب سے قومی ادارے کے سربراہ کے خلاف بیان بے بنیاد اور افسوس ناک ہے۔

 

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ سینیٹر میر حاصل بزنجو کے ملک کے اہم ادارے کے سربراہ پر الزامات بے بنیاد ہیں، معمولی سیاسی فائدے کے لیے جمہوری عمل کو بدنام کرنے کا رجحان جمہوریت کی خدمت نہیں۔ سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بدنام کرنا جمہوریت کی خدمت نہیں، ذاتی سیاسی مفادات کے لیے جمہوریت کو بے توقیر کرنا بھی افسوس ناک ہے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں