ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم  مردِ مومن ہیں: ترجمان نیب

لاہور (پبلک نیوز) جعلی ڈگری کیس کا معاملہ سنگین ہو گیا۔ نیب اپنے ڈی جی نیب لاہور کے دفاع میں میدان میں آ گیا۔ شورشربہ کرنے والے سیاست دانوں کو پٹواری مافیہ قرار دے دیا۔

ترجمان نیب کے مطابق ان کے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم  مردِ مومن ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈی جی نیب لاہور پٹواری مافیا کے نشانے پر آچکے ہیں۔ ترجمان نیب نے کہا کہ جو بکا نہیں، جھکا نہیں اسے توڑنے کے لیے نئی نئی  سازشوں کا جال بننا شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی نیب لاہور کی شخصیت کو متنازع بنانے کے لیے ان کی اصل ڈگری کی رنگین کاپی میں ازخود فونٹ کے ردوبدل کے زریعہ تبدیلی کی گئی۔ تاہم اس جعلی کاپی کو میڈیا میں وائرل کیا  گیا ہے۔ ڈی جی نیب کو الخیر یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اصل ڈگری 'ایریل' فونٹ میں ہے جسکی کلر کاپی کو دانستہ طور پر 'کیلیبری' فونٹ میں تبدیل کیا گیا ہیں۔

کیلیبری فونٹ 2003 میں متعارف کروایا گیا لیکن اس وقت ان کی ڈگری تصدیق کے مراحل سے گزر چکی تھی۔ یہ بات واضع ہے کہ ایک کرپٹ مافیا ان کی شخصیت کو متنازع بنانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔

یہ وہی مافیا ہے جس نے ایون فیلڈ فلیٹس کے معاہدے میں بھی ردوبدل کرنے کی سازش کی لیکن ان کی یہ سازش ناکام رہی۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں