سونے کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد 800 روپے کی کمی

کراچی (پبلک نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہی روز میں 1450 روپے کے اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قدر میں 800 روپے کی کمی ہو گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قدر 800 روپے کمی کے بعد 67 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 686 روپے کم ہو کر 57442 روپے ہو گئی ہے۔

سندھ صرافہ با زار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر میں 4 ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 1256 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں