کراچی: ریستوران سے کھانا کھا کر جاں بحق ہونیوالے ننھے پھولوں کو دفن کر دیا گیا

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد کے نجی ہوٹل میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کو نماز جنازہ کے بعد دن کر دفن کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ریستوران سے مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے دو ننھے پھول خالق حقیقی سے جا ملے۔  جاں بحق 4 سالہ محمد اور ڈیڑھ سالہ احمد کی نماز جنازہ  ڈیفنس میں واقع  مسجد عائشہ میں ادا کر دی گئی۔

ہنستے بستے گھرانے کو ناجانے کس کی نظر کھا گئی۔ یوں بکھرا پھر سمٹ نہ سکا۔  دو ننھے پھولوں کی ہلاکت ہر ایک غمزدہ کر گئی۔ کلفٹن کی فضا بھی تاحال سوگوار ہے۔

کراچی کے پوش علاقے میں واقع نجی ریسٹورینٹ میں مبینہ طورپر مضرصحت کھانا کھانے سے ہلاک ہونے والے دو ننھے پھولوں کی نماز جنازہ  ڈیفنس میں واقع مسجد عائشہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور درد دل رکھنے والے ہر شخص کی آنکھیں آنسوئوں سے لبریز تھیں۔

ماں باپ کی آنکھوں کے تارے 4 سالہ محمد اور ڈیڑھ سالہ احمد کو ڈی ایچ اے میں واقع قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں