ق لیگ کے ساتھ پنجاب میں اختلافات کی باتیں صرف قیاس آرائیاں ہیں: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ق لیگ کے ساتھ پنجاب میں اختلافات کی باتیں صرف قیاس آرائیاں ہیں۔ اپوزیشن نکتہ چینی کرنا چاہے تو کرے، لیکن بات سنے اور سنائے۔ اپوزیشن کو ہماری اور ہمیں ان کی بات حوصلے سے سننی چاہیئے۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوامی بہتری کے 7 بل ہم نے ایوان میں پیش کئے ہیں۔ اپوزیشن کے ساتھ کوئی بھی حدود و قیود طے کرنا چاہیں گے۔ اپوزیشن نکتہ چینی کرنا چاہے تو کرے، لیکن بات سنے اور سنائے۔ ہمیں ان کی بات، انہیں ہماری بات حوصلے سے سننی چاہیے۔

 

ق لیگ کے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے ساتھ پنجاب میں اختلافات کی باتیں صرف قیاس آرائیاں ہیں۔ وزیر اعظم اجلاس مین شرکت کررہے ہیں، میٹنگ بہترین رہی۔ اراکین آپس میں، وزیراعظم سے ملے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں تعاون اور رابطوں میں کیسے بہتری لانے ہے اس پر بات ہوئی۔ عوامی بہتری کے 7 بل ہم نے ایوان میں پیش کئے ہیں۔ اپوزیشن کے ساتھ کوئی بھی حدود و قیود طے کرنا چاہیں گے۔ اپوزیشن نکتہ چینی کرنا چاہے تو کرے، لیکن بات سنے اور سنائے۔ ہمیں ان کی بات، انہیں ہماری بات حوصلے سے سننی چاہیے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں