سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی کلئیر، دہشتگرد مارے گئے

پبلک نیوز: سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی کلئیر کروا لیا۔ کارروائی میں تمام دہشت گرد مارے گئے۔ کمپلیکس میں پولیس بھرتی کیلئے 800 امیدوار موجود تھے۔

پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلئیر کروا لیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تمام دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے وقت 800 امیدوار پولیس بھرتی کیلئے جمع تھے۔ تمام امیدواروں کو سکیورٹی فورسز نے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ مسلح خود کش حملہ آورورں نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی میں گھسنے کی کوشش کی۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موقع پر موجود پولیس نے 1 خودکش حملہ آور کو نشانہ بنایا۔ پولیس فائرنگ پر حملہ آور نے اپنی خود کو اڑا لیا۔ کلئیرنس آپریشن کے دوران دیگر 2 حملہ آوروں کو بھی جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہیلی کاپٹر پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں