ڈی آئی خان: دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی، پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق

 

ڈیرہ اسماعیل خان (پبلک نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے امن پروار، پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ اور اسپتال پر حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے کے لیے 7 سے 8 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بزدلانہ کارروائی کی۔ صبح 8 بجے ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب کوٹلہ سیداں میں پولیس چیک پوسٹ پر اہلکار معمول کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ فائرنگ میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

 

زخمیوں  کو منتقل کرنے کے دوران اسپتال کے مرکزی دروازے پر خود کش دھماکہ ہوا۔ برقع پوش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آ گئی۔

 

ڈی ایس پی افتخار شاہ کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔ حملہ آور ممکنہ طور پر خاتون تھی۔ دھماکے کے لیے 7 سے8 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

 

شہید اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل جہانگیر اور کانسٹیبل انعام کے نام سے ہوئی، جہانگیر کا اعجاز آباد مریالی جبکہ انعام کا تعلق کورائی سے ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں