پاکستان میں ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم آفس میں اسٹریٹیجک ریفارمز یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ پروفیشل ٹیم ریفارمز پر عملدرآمد اور ڈیٹا بیس کو مانیٹر کرے گی۔ کاروباری طبقے کے لیے رقم کی ادائیگی کا نظام بھی ڈیجیٹیلائز اور آسان کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملکی معیشت ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے پر کام شروع کر دیا۔ سنگاپور میں گوگل کمپنی کی سینئر ایگزیکٹو سے معاملات طے پا گئے۔ پاکستانی خاتون جلد گوگل کو خیرباد کر کے پاکستان آ کر اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کریں گی۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس میں اسٹریٹیجک ریفارمز یونٹ قائم کر دیا گیا۔ پروفیشل ٹیم ریفارمز پر عملدرآمد اور ڈیٹا بیس کو مانیٹر کرے گی۔ کاروباری طبقے کے لیے رقم کی ادائیگی کا نظام بھی ڈیجیٹیلائز اور آسان کریں گے۔

 

جہانگیر ترین کا ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ خیال وزیراعظم عمران خان کا تھا۔ انھوں نے یہ ذمہ داری سونپی تھی جسے پورا کر کے دکھائیں گے۔

 

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں