تھرکول کے نئے منصوبے کیلئے انرجی ڈیپارٹمنٹ کو سمری تیارکرنے کی ہدایات

کراچی(تنویرمنیر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت تھر میں منصوبوں سے متعلق اجلاس، وزیراعلیٰ سندھ نے تھرکول کے نئے منصوبے کے لئے انرجی ڈیپارٹمنٹ کو سمری تیارکرنے کی ہدایات دے دیں۔

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت تھر انرجی لمیٹڈ اور ٹھٹھہ نووا تھر کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تھر کول مائن بلاک ٹو کی توسیع کےکام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا تھر انرجی لمیٹڈ اور تھر نووا پاور تھر لمیٹڈ میں 330 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگا رہے ہیں۔

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انرجی ڈیپارٹمنٹ جلد ریٹ مقرر کر کے سمری بھیجے تا کہ منصوبے میں جلد پیش رفت ہو سکے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ، وزیر آبپاشی سید ناصر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی ناہید شاہ، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو ودیگرشریک ہوئے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں