ڈینگی کنٹرول پروگرام میں مہنگے داموں ادویات خریدنے کا انکشاف

لاہور(پبلک نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے دور میں ڈینگی کنٹرول پروگرام میں مہنگے داموں ادویات خریدنے کا انکشافات پرنیب حرکت میں آگیا، نیب لاہور نے محکمہ صحت سے گزشتہ چھ سال کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

 

نیب لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے دور میں ڈینگی کنٹرول پروگرام میں مہنگے داموں ادویات خریدنے کے انکشافات پر تحقیقات کا اغاز کردیا ہے، ذرائع کے مطابق سابق حکومت پنجاب نے ڈینگی کنٹرول پروگرام میں من پسند کمپنیوں اور من پسند افراد کو ٹھیکے دیے، جبکہ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے تحت ہسپتالوں میں فنڈز کی بندر بانٹ کی گئی۔

 

ذرائع کے مطابق نیب نے تحقیقات کا اغاز کرتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب کو مراسلہ لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مکمل فنڈز، اخراجات، معاہدے، ادویات کی خریداری کا چھ سالہ ریکارڈ فراہم کیا جائے، جبکہ اس سلسلے میں محکمہ صحت کے افسر کو آئندہ ایک دو روز میں طلب بھی کیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  11 ماه پہلے

متعلقہ خبریں