پاکستان کی تاریخ کا بڑا ہیکنگ اسکینڈل منظر عام پر آگیا

لاہور(مرزا رمضان بیگ) ملکی تاریخ کا بڑاہیکنگ اسکینڈل سامنے آگیا۔ پنجاب یونیورسٹی لاہورکی طالبات کا ڈیٹا براہ راست ویب سائٹ پر بکنے لگا۔ اسکینڈل منظر عام پرآنے کے بعد طالبات اور والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

 

پاکستان میں ہیکنگ کا ایک اور اسکینڈل منظرعام پر آگیا۔ پنجاب یونیورسٹی لاہورکی طالبات کا ڈیٹا ڈیپ ویب پر بکنے لگا۔ ویب سائٹ ڈیپ ویب پر طالبات کی تصاویر، ویڈیوز اور فون نمبرز بھی دستیاب ہیں۔ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد طالبات اور والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

سائبر ماہرین کے مطابق ہیکرز نے طالبات کا ڈیٹا سپائی ایپلیکیشنز سے ہیک کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کی طالبات کا ڈیٹا بٹ کوائنز میں فروخت ہو رہا ہے، ایک بٹ کوائن کی قیمت ان دنوں پاکستانی 7 لاکھ روپے ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے معاملہ کی چھان بین تو شروع کر دی، مگر پاکستان سے طالبات کے ڈیٹا کی ڈیپ ویب پر منتقلی نے ایف آئی اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں