کوہاٹ سے گیس، تیل کا نیا ذخیرہ دریافت

کراچی (پبلک نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اور خیبر پختو خوا آئل اینڈ گیس کمپنی نے خیبر پختو ںخوا کے علاقہ کوہاٹ سے تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے خیبر پختوںخوا کے ڈسٹرک کوہاٹ سے تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 95بیرل تیل اور 2لاکھ 49ہزار مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس و تیل کے ان ذخیرے کی سے طلب کو پورا کرنے میں کافی حد تک مدد ملے گی اس کے علاوہ خام تیل اور گیس کی درآمدات میں کمی سے ملکی درآمدی بل میں بھی کچھ کمی آئے گی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں