زمین کے سب سے بڑے ڈائنو سار کا پاؤں دریافت

وومنگ (پبلک نیوز) امریکی ریاست وومنگ میں ڈائنو سار کا پاؤں دریافت کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ زمین پر پایا جانے والا سب سے بڑا ڈائنو سار تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈائنو سار بریچیو سارز کی نسل سے تعلق رکھتا تھا اور سبزی خور ہوا کرتا تھا۔ یہ ہماری زمین پر 15 کروڑ سال قبل موجود تھا۔ ماہرین آثار قدیمہ کو ملنے والے پاؤں کا پنجہ 3 فٹ لمبا جبکہ اس کی ران کی ہڈی 6.8 فٹ طویل ہے۔

اس سبزی خور ڈائنو سار دریافت کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک سینکڑوں ڈائنو سارز کے جسم کے اعضا ملے ہیں اور یہ اب تک ملنے والے تمام اعضا میں سب سے بڑا عضو ہے۔

 

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں