پی ٹی آئی رہنماء شوکت بسرا کی شیخ رشید سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

لاہور(پبلک نیوز) ترجمان پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی رہنماء شوکت بسرا کی وزیر ریلوے شیخ رشید سے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں خصوصی ملاقات، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے ساتھ بہاولنگر، سمہ سٹہ سیکشن پر کام شروع کیا جائے۔ شیخ رشید احمد کی سی ای او ریلوے کو ہدایت۔

 

ترجمان پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی رہنماء شوکت بسرا کی وزیر ریلوے شیخ رشید سے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں خصوصی ملاقات ہوئی، ملاقات میں لاہور، بہاولنگر، فورٹ عباس، ہارون آباد، سمہ سٹہ ریلوے سیکشن کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ شیخ رشید احمد نے ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے ساتھ بہاولنگر، سمہ سٹہ سیکشن پر کام شروع کیئے جانے کی سی ای او ریلوے کو ہدایت کی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سی پیک کے تحت ساہیوال، ملتان مین لائین ون کی پٹڑی کو بہاولنگر، فورٹ عباس ٹریک کی بحالی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

 

پی ٹی آئی رہنماء شوکت بسرا نے بہاولنگر، فورٹ عباس جیسے پسماندہ علاقوں کو بذریعہ ریل قومی دھارے میں لانے کے لئے وزیر ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہاولنگر، سمہ سٹہ ٹریک بحالی سے تقریباً تیس لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ علاقے کے لوگوں کا احساس محرومی دور ہو گا، معاشی وسائل میں اضافہ ہو گا۔ ملاقات میں سی ای او پاکستان ریلوے آفتاب اکبر، جی ایم اپ لائین ریلوے نثار میمن موجود تھے۔ شوکت بسرا کے ساتھ، پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری معظم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں