وزیر خارجہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات ، باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال

اسلام اباد(پبلک نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات، افغان مفاہمتی عمل میں ہونیوالی پیش رفت سمیت، باہمی دلچسپی کے اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

 

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں۔ افغان مفاہمتی عمل میں ہونیوالی پیش رفت سمیت، باہمی دلچسپی کے اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ کو دوحہ مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت اور افغان امن عمل کے سلسلے میں اپنی حالیہ مصروفیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور افغانستان میں اپنی اہم ملاقاتوں کا احوال گوش گزار کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انٹرا افغان مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت کو سراہا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانیوں کے درمیان مذاکرات کا انعقاد افغان مفاہمتی عمل کا اہم جزو ہے۔ پاکستان افغانستان میں سیاسی مصالحت کیلئے۔ نیک نیتی سے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ پاکستان، دیرپا تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں