نامورگلوکارہ حمیرا ارشد اور ماڈل، ایکٹر احمد بٹ کے درمیان علیحدگی

لاہور (پبلک نیوز) نامورگلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان طلاق، حمیرا ارشد نے اپنے شوہر ماڈل اور ایکٹر احمد بٹ کے ساتھ باہمی رضامندی کے بعدعلیحدگی اختیار کرلی ہے، گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنا بیٹا احمد بٹ کے حوالے کر دیا ہے۔

 

نیوز ذرائع کے مطابق نامورگلوکارہ حمیرا ارشد اور ماڈل ایکٹر احمد بٹ کے درمیان طلاق ہو گئی، حمیرا ارشد نے اپنے ماڈل ایکٹر شوہر احمد بٹ کے ساتھ باہمی رضامندی کے بعد علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ حمیرا ارشد نے اپنا بیٹا احمد بٹ کے حوالے کردیا ہے۔ احمد بٹ بیٹے کے ہمراہ امریکہ منتقل ہوگئے ہیں۔ حمیرا ارشد نے خود بیٹے کو احمد بٹ کے حوالہ کیا اورلکھ کر دیا ہے۔

 

واضع رہے حمیرا ارشد اوراحمد بٹ گزشتہ 14 برسوں سے رشتہ ازدواج میں بندھے ہوئے تھے، دونوں کی ازدواجی زندگی طویل عرصے لڑائی جگھڑوں کا شکار رہی، شدید اختلافات دونوں کے درمیان سامنے آئے، جس کے بعد گلوکارہ حمیرا ارشد خلع کیلئے اپنی ازدواجی زندگی کو عدالت میں لے آئی، تاہم شوہر کے منانے پر انہوں نے خلع کی درخواست واپس لے لی تھی۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں