دکھی دلوں کا سہارا، بابائے عبد الستار ایدھی کی آج دوسری برسی

کراچی(پبلک نیوز) سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولینس سروس کی بنیاد رکھنے اور یتیموں کی پرورش اور لاوارثوں کی کفالت کرنے والے بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے۔ ایدھی سینٹرز میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

دکھی دلوں کا سہارا، لاوارثوں کا غمگسار، یتیموں کا سرپرست، عبد الستار ایدھی کو دنیا سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔ آپ 1928ء میں بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد 1947 میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔

عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے جس کا آغاز انہوں نے 1951 میں ایک ڈسپنسری قائم کر کے کیا۔ 1980کی دہائی میں حکومت پاکستان نے انہیں نشان امتیاز سے نوازا، جبکہ پاک فوج نے انہیں شیلڈ آف آنر کا اعزاز دیا اور 1992 میں حکومت سندھ نے انہیں سوشل ورکر آف سب کونٹی ننیٹ کا اعزاز دیا۔

8 جولائی 2016 کو بابائے خدمت گردوں کے عارضے میں مبتلاہو کر 88 برس کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔ جن کی خدمات کے اعتراف میں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں