ڈاکٹرز نے بھی موجودہ حکومت سے امیدیں وابستہ کرلیں

لاہور (پبلک نیوز) ڈاکٹرز نے بھی موجودہ حکومت سے امیدیں وابستہ کرلیں۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ صحت کے نظام کی بہتری حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  صدر پی ایم اے ڈاکٹر اظہار احمد کا کہنا ہے موجودہ حکومت سے بہت سی توقعات ہیں حکومت سے مطالبہ ہے کہ پنجاب میں صحت کے نظام کو بہتر کیا جائے۔ ہیلتھ کیئر کی لاقانونیت کو درست کیا جائے۔ سرکاری اسپتالوں میں آئے دن لڑائی جھگڑے کے واقعات کی ذمہ دار ہیلتھ کمیٹی کی ہے۔

پریس کانفرنس کے خطاب کرتے ہوئے پی ایم اے کے مرکزی صدر ڈاکڑ اشرف نظامی کا کہنا ہے کہ نجی اسپتالوں کی فیسیس مقرر کرنا ہیلتھ کمیشن کی ذمہ داری تھی جو چیف جسٹس کر رہے ہیں۔ جبکہ عدالت کے فیصلہ کے باوجود عطائیت پر کنڑول نہیں کیا جا سکا۔  

پی ایم اے کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کمیشن کے چیف ڈاکٹر اجمل کی تعیناتی کا نوٹس لیا جائے اور پی ایم ڈی سی کا انچارج کسی سینئر ڈاکٹر کو دیا جائے جبکہ پرموشن کا اختیار صرف وزیر صحت کے پاس ہونا چائیے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں