بحر ہند میں امن و استحکام کے حصول کے لیے پاک بحریہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں: صدر مملکت

کراچی (پبلک نیوز) پاک بحریہ کی مشق امن 19 کے تحت بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کا آغاز، میری ٹائم کانفرنس تین روز تک کراچی میں جاری رہے گی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تھے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ علاقائی اور غیر علاقائی بحری قوتوں کی موجودگی سے بحر ہند کی اہمیت میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ ہمارے بحری تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے پر امن سمندر ناگزیر ہے۔ بحر ہند میں امن و استحکام کے حصول کے لیے پاک بحریہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ مشق امن میں تمام ممالک 'امن کے لیے متحد' کے ایک عزم کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ پاک بحریہ نے  بحر ہند میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے تحت خلیج عدن میں تجارتی جہازوں کی سیکیورٹی کا آغاز کیا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ کے فعال ہونے سے ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ میری ٹائم سیکٹر کی آگاہی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میر ی ٹائم افیئرز اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں