پاکستان میں ادویات مہنگی ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟ جانئے

لاہور (پبلک نیوز) ‎پاکستان میں ادویات کی خریداری ایک ضرورت کے بعد ایک خواب بننے کی طرف جا رہا ہے۔ پاکستان میں ڈاکٹر کمیشن کے لالچ میں مخصوص  کمپنی  کی مہنگی دوا لکھ کر دیتے ہیں۔

 

پاکستان میں ادویات کی خریداری ایک ضرورت کے بعد ایک خواب بننے کی طرف جا رہا ہے۔ ‏‎ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نے مریضوں کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ‏‎لیکن یورپ اور امریکہ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے اقدامات اگر پاکستان میں کئے جائیں تو ادویات کی قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے۔

 

‏‎ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی ایک وجہ میڈیکل سنٹر، اسپتال اور اسٹاف کو دیے گئے بے پناہ کمشن ہیں۔ ‏‎امریکہ، فرانس اور برطانیہ سمیت بیشتر ممالک میں ڈاکٹر ادویات کا نام کی بجائے ادویات کا فارمولہ مریضوں کو علاج معالجے کے لیے لکھ دیتے ہیں۔

 

‏‎مریض خود فارمیسی سے اس فارمولے کے تحت جو ادویات دستیاب ہوں وہ خرید لیتے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں مریضوں کو علاج معالجے کے لیے ادویات کے برینڑ لکھ کر دیتے ہیں جس کے پیچھے لاکھوں کروڑوں کے کمیشن چھپے ہوتے ہیں۔

‏‎اگر یہ کروڑوں روپے کے کمیشن نکل جائیں تو یقینن ادویات کی قیمتوں میں ناقبل یقین کمی آ سکتی ہے۔

حارث افضل  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں