لاہور: اوپی ڈیز کا بائیکاٹ، ہڑتالی ڈاکٹر پھر سڑکوں پر آگئے

لاہور (پبلک نیوز) ہڑتالی ڈاکٹر اوپی ڈیز کے بائیکاٹ کر کے پھر سڑکوں پر آ گئے۔ ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شہر کی اہم شاہراہوں پر دھرنوں سے ٹریفک نظام معطل ہو گیا۔ ہسپتال میں مریض اور لواحقین دربدر ہو گئے۔

 

صوبائی دارلحکومت میں ڈاکٹروں اور حکومت کے درمیان ایم ٹی ایکٹ سے متعلق معاملات حل نہ ہوسکے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ ہسپتالوں کی اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کی بندش کے بعد پھر شاہراہوں کو بند کر دیا۔

 

ینگ ڈاکٹرز، نرسزاور پیرامیڈیکل اسٹاف نے اہم شاہراہوں پر دھرنا دے دیا۔ کینال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ اور مولانا شوکت علی روڈ سمیت متعدد سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہو گئیں۔ ٹریفک جام ہونے سے راہ گیر سخت پریشان ہو گئے۔

 

ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریض ہسپتالوں میں خوار ہونے کے بعد علاج معالجے کے بغیر ہی مایوس لوٹ گئے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں