ڈاکٹروں کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی او پی ڈی 2 روز کیلئے کھولنے کا اعلان

پشاور(پبلک نیوز) خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی اوپی ڈی دودن کھولنے کا اعلان کر دیا، ڈاکٹرز کونسل نے کہا کہ مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں وزیراعلیٰ کے ساتھ مذاکرات کے لیے جائیں گے۔

 

خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کی اوپی ڈی دودن کھولنے کا اعلان، خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل کے کنوینئر ڈاکٹر سراج الاسلام نے کہا کہ فیصلہ مریضوں کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا، مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ مذاکرات کے لیے جائیں گے، وزیراعلی کی مذاکرات کی پیشکش کا احترام کرتے ہیں۔ مذاکراتی عمل میں وزیر صحت کی شرکت برداشت نہیں کریں گے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پیر اور منگل کو ڈیوٹی دیں گے۔

 

خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل کے کنوینئر کا کہنا تھا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پیر اور منگل کو ڈیوٹی دیں گے، صوبے کے باقی تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری رہے گی، ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا، اگر پولیس یا حکومت نے کسی قسم کا کوئی ایکشن لیا تو مذاکراتی عمل کا بائیکاٹ ہو گا، مریضوں کی مشکلات کا پورا احساس ہے، ڈاکٹرز پر تشدد اور ہسپتالوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں