ڈالر 148 روپے ہو گیا ہے لیکن 'عوام کو گھبرانا نہیں': شیری رحمان

اسلام آباد (پبلک نیوز) رہنماء پیلپز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ امید ہے وزیر اعظم ٹی وی پر خبر دیکھ کر نوٹس لیں گے۔ حکومت کے عوام دشمن فیصلوں نے عام آدمی کے لیے جینا مشکل کر دیا ہے۔

 

ڈالر کی قدر میں ایک با پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔ پیپلز پارٹی نے ڈالر کی قیمت میں 6 روپے اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے رہنماء پیلپز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ انقلابی سرکار اپنی ہی ناکامیوں کے رکارڈ توڑ رہی ہے۔ ڈالر 148 روپے ہو گیا ہے لیکن 'عوام کو گھبرانا نہیں'۔ مہنگائی کا طوفان آئے گا لیکن 'عوام کو گھبرانا نہیں'۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے پہلے شرائط مانی جا رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اپنی قدر خود طع کرتا ہے۔ ماہرین کہتے ڈالر کی قدر مزید بڑھے گی۔ دوسری دفعہ ڈالر کی قدر میں اتنا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ امید ہے وزیر اعظم ٹی وی پر خبر دیکھ کر نوٹس لیں گے۔ حکومت کے عوام دشمن فیصلوں نے عام آدمی کے لیے جینا مشکل کر دیا ہے۔

حارث افضل  3 روز پہلے

متعلقہ خبریں