ڈالر کی قدر میں اضافہ، انٹر بینک میں 162روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (کاشف منیر) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے دو پیسے مزید اضافہ ہو گیا، قیمت 156 روپے 98 پیسے سے بڑھ کر 162روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اورپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہو گیا اور 161روپے ٹریڈ ہوا۔

 

ڈالر ملکی تاریخ میں سب سے مہنگا ہو گیا، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان، کاروبار کے آغاز پر ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا اور ڈالر کی قیمت میں پہلے 5.02 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے پر ڈالر 162 روپے کا ہو گیا۔

 

26 دن میں ڈالر 15 روپے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا جس پر ڈالر 4 روپے مہنگا ہو کر 161 روپے مہنگا ہو گیا۔ ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی بھی بے قابو ہو گئی۔ پاکستان پر قرضوں میں1368 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں