ڈالر کی بریکیں فیل، اونچائی کے سفر میں تیزی، 164روپے کا ہو گیا

کراچی(پبلک نیوز) امریکی کرنسی کو ایک بار پھر پر لگ گئے، انٹر بینک میں ڈالرایک روپیہ 84 پیسے مہنگا ہو کر ریٹ 164 روپے کی سطح پر آ گیا۔ 2 دن میں ڈالر 7 روپے سے زائد گراں ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر ایک روپے 25 پیسے بڑھ گئی۔

 

روپے کی بے قدری قابو سے باہر ہو گئی۔ ڈالر نے آج پھر اونچی اڑان بھری۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوا۔ انٹر بینک میں ڈالر 164 روپے پر ٹریڈ ہوا، اوپن مارکیٹ میں 164 روپے 25 پیسے میں فروخت ہوا، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں چار سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ 34 ہزار کی سطح سے نیچے آگئی۔

 

2روز کے دوران ڈالر 7 روپے 2 پیسے مہنگا ہوا، امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی گرتی قدر کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیاء سمیت دیگر مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ پاکستان پر بیرونی قرضوں کے حجم میں بھی بڑھے گا اور پاکستانی برآمدی مصنوعات کی لاگت بڑھنے کے سبب توازن تجارت کی صورت حال بھی ابتر ہو جائے گی۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں