اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہو کر 123 روپے 50 پیسے ہو گیا

کراچی(پبلک نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہو کر 123 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 124 روپے 5 پیسے کی سطح پر ہی برقرار ہے۔

 

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوا۔ جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 123 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسی جانب انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 124 روپے 5 پیسے کی سطھ پر ہی برقرار ہے۔

 

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے بعد اور چین سے ایک ارب ڈالر ملنے اور تیل کی درآمدی ادائیگی کے لئے بھی سعودی عرب سے سپورٹ ملنے سے روپے پر دباؤ میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں