ڈالر کی اُونچی اُڑان، اوپن مارکیٹ‌ میں 2.25 روپے مہنگا ہو گیا

کراچی(کاشف منیر) ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.25 روپے مہنگا ہونے کے بعد 146.25 روپے کا ہو گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 141 روپے 39 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.25 روپے مہنگا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند سطح 146 روپے25 پیسے پر پہنچ گیا، پاکستان کا آئی ایم ایف کے پاس جانے پر رپویہ مزید ہونے کی خبروں پر خریداری ہو رہی ہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا اور 141 روپے 39 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں چار سو ساٹھ پوائنٹس کی زبردست تیزی آئی، انڈیکس 34 ہزار 350 کی سطح عبور کر گیا، انڈیکس میں اب تک ایک اشاریہ چھتیس فیصد تیزی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں