ڈالر کی ایک اور لمبی جست، اوپن مارکیٹ میں 157.50 روپے کا ہو گیا

کراچی(پبلک نیوز) اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر 8 روپے 70 پیسے مہنگا ہو کر 157.50 تک پہنچا، جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتہ میں 100 انڈیکس میں 67 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100انڈیکس 35 ہزار 5 سو 72 کی سطح پر برقرار رہا۔

 

ڈالر کی اونچی اڑان، جبکہ دیگر ملکوں کی کرنسی بھی ایک ہفتہ کے دوران بلند ترین سطح پر رہی، اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ڈالر 8 روپے 70 پیسے مہنگا ہو کر 157.50 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 190 سے بڑھ کر 200 روپے ہو گیا، سعودی ریال 2.7 روپے مہنگا ہو کر 42 روپے اور اماراتی درہم 2.6 روپے مہنگا ہو کر 43 روپے کا ہو گیا، اگر بات کریں یورو کی تو یورو 11 روپے مہنگا ہو کر 176 روپے کا ہو گیا۔

 

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ہوئی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں67 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور ایک ہفتے کے دوران 100انڈیکس 35 ہزار 5 سو 72 پوائنٹس کی سطح پر برقرار رہا، کاروباری ہفتے میں 1395 پوائنٹس کی رینج بینڈ میں کاروبار ہوا، ایک ہفتے میں 25 ارب مالیت کے 68 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں